Domain changed to archive.palanq.win . Feb 14-25 still awaits import.
[5 / 2 / ?]

ID:jWHCjFOH No.9210807 View ViewReplyOriginalReport
خُداونْد میرا چُوپان ہَے۔ مُجھے کمِی نہ ہوگِی۔ وہ مُجھے ہرِی ہرِی چِراگاہوں میں بِٹھاتا ہَے۔ وہ مُجھے راحت کے چشموں کے پاس لے جاتا ہَے۔ وہ میرِی جان کو بحال کرتا ہَے۔ وہ مُجھے اپنے نام کِی خاطِر صداقت کِی راہوں پر لے چلتا ہَے۔ بلکِہ خْواہ مَوت کے سائے کِی وادِی میں سے میرا گُزر ہو، میں کِسِی بلا سے نہِیں ڈرُوں گا، کْیوں کِہ تُو میرے ساتھ ہَے۔ تیرے عصا اَور تیرِی لاٹھِی سے مُجھے تسلِّی ہَے۔ تُو میرے دُشمنوں کے رُو برُو میرے آگے دسترخْوان بِچھاتا ہَے۔ تُو نے میرے سِر پر تیل ملا ہَے۔ میرا پْیالہ لبریز ہوتا ہَے۔ یقِیناً بھلائی اَور رحمت عُمْر بھر میرے ساتھ ساتھ رہیں گِی اَور مَیں ہمیشہ خُداونْد کے گھر میں سکُونت کرُوں گا۔